ڈوڈہ اور کشتواڑ میں تعلیمی ادارے بند

ڈوڈہ اور کشتواڑ میں تعلیمی ادارے بند

جموں، 14جون:جموں وکشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عمارتوں کو ہوئے نقصان کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر نے بدھ کے روز کشتواڑ اور ڈوڈہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ نے ضلع بھر میں آٹھویں جماعت تک کے سبھی سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ اور کشتواڑ میں زلزلوں سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.