سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع میں چھاپے مار کارروائیاں انجام دیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے سال رواں کے ماہ فروری میں بینک اے ٹی ایم گارڈ سنجے کمار شرما کے قتل کیس زیر ایف آئی آر نمبر 14/2023 کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





