بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

سری نگر میں جعلی سونے کے بسکٹ کے ساتھ 2 جعلساز گرفتار: پولیس

سری نگر، 10 جون: جموں و کشمیر پولیس نے 440 جعلی سونے کے بسکٹ کے ساتھ 2 جعلسازوں کو گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘طاہر احمد مغل ساکن چوتھ والی وار گاندربل اور نذیر احمد خان ساکن کپوارہ حال باغ مہتاب سری نگر کو 440 جعلی سونے کے بسکوٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا’۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدگان ان جعلی سونے کے بسکٹوں کو اصلی سونے کے طور بیچ کر عوام کو دھوکہ دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بمنہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img