بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

’کشمیر پریس کلب کا معمہ عنقریب حل ہوگا ‘

وادی میں تشدد ختم ، دیر پا امن کی صبح ظلوع :ڈاکٹر اندرابی

مودی حکومت کے9برس بے مثال:ابھیجیت سنگھ جسروٹیا

شوکت ساحل

سرینگر کشمیر پریس کلب کے معاملے کو عنقریب حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بھاجپا کی سینئر لیڈر اورجموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جمعرات کو کہا کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کو مضبوط سے مضبوط تربنانا مودی حکومت واضح پالیسی ہے اور ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 5اگست2019کے تاریخ ساز فیصلہ جات سے تشدد کا خاتمہ ہوا دیر پا امن کی نئی صبح ظلوع ہوئی ۔
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی ) کے جموں وکشمیر یونٹ نے سرینگر کے تاریخی ’امر سنگھ کلب ‘ میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا انفلو نسر س میٹ کا اہتمام کیا ۔اس میٹ میں بھاجپا کے سینئر لیڈران اور عہد یداراں نے شرکت ،جس دوران نریندر مودی حکومت کے 9سالہ کار کردگی اور کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ۔جن لیڈران نے میٹ میں شرکت کی ،اُن میں جموں کشمیر بی جے پی کے ترجمان و شوشل میڈیا انچارج ا بھیجیت جسروٹیا،جموں وکشمیروقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکر درخشان اندرابی ،پارٹی کے جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن) اشوک کول،پارٹی ترجمان سنیل سیٹھی کے علاوہ راجہ سبھا ممبر انجینئر غلام علی کھٹانہ اور یوتھ لیڈر بلال پرے شامل ہیں ۔


ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور سوشل میڈیا انفلو نسر س کی جانب سے پوچھے گئے کئی سولات کے جوابات کے ردِ عمل میں اپنے خطاب میں بھاجپا کی سینئر لیڈر اورجموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا ’ بھاجپا جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور صحافت ک جمہوریت کا چوتھا ستون ہے ،جس کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا مودی حکومت کی واضح پالیسی ہے ،جس میں کسی بھی طرح کا تضاد نہیں ہے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود بھاجپا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ‘۔انہوں نے کہا ’کشمیر پریس کلب کے معاملے کو حل کے حوالے سے بھاجپا سنجید ہ ہے اور بہت جلد مرکزی حکومت کیساتھ اٹھا کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ‘۔ان کا کہناتھا ’یقین دہا نی کرا رہی ہوں کہ اس معاملے کا حل تلاش کیا جائے گا ‘۔یاد رہے کہ جنوری2022میں کشمیر پریس کلب (ایوان صحافت کشمیر ) کی الاٹمنٹ منسوخ کی گئی ،جب سے لیکر اب تک کشمیر پریس کلب بند ہے ۔


ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وادی کشمیر کے حالات اور5اگست2019کے مرکزی فیصلہ جات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد وادی کشمیر میں تشدد کا خاتمہ ہوا ، معصوم کشمیر یوں کے خون کی ارزانی نہیں ہو رہی ہے ،ہڑتال اور پتھراﺅ قصئہ پارینہ بن گیا ،انٹر نیٹ کی بندش اور سیکیورٹی بندشیں ختم ہوئی ،عوام کے تعاﺅن سے کشمیر میں دیر پا امن کی صبح طلوع ہوچکی ہے ‘ ۔ان کا کہناتھا ’ماضی میں انٹر نیٹ کی بندش سے صحافی زیادہ متاثر ہوتے تھے جبکہ تشدد کے خوف سے ہر کوئی سہما ہوا نظر آتا تھا ،لیکن اب تو انٹر نیٹ بندش ہے اور نہ ہی تشدد ،امن کی فضا سے ہر ایک معطر ہورہا ہے ‘۔


ان کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر میں ملک کے دیگر حصوںکی طرح ترقی کی رفتار تیز تر ہے اور اس تعمیر وترقی کے فوائد عام لوگوں کو براہ راست پہنچ رہے ہیں ۔اس موقع راجہ سبھا ممبر انجینئر غلام علی کھٹانہ نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا ’ جمہوریت کا درس دینے والے خاندانی راج پر یقین رکھتے ہیں ‘۔ بی جے پی کے ترجمان و شوشل میڈیا انچارج ا بھیجیت جسروٹیا نے مودی حکومت کے9برسوں کو بے مثال قرار دےتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر ایک شعبے میں ترقی کے نئے منازل طے کئے ۔


ابھیجیت سنگھ جسروٹیا نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں بی جے پی کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے میڈیکل، ایڈمنسٹریشن، اور تکنیکی تعلیم کے شعبوں میں کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی، جس کی مثال AIIMS، IIT، اور IIM جیسے ممتاز اداروں کے قیام سے ملتی ہے۔ جسروٹیا نے حکومت کی مسلسل کوششوں کا سہرا دیتے ہوئے کشمیر میں دہشت گردی اور پتھراو کے واقعات میں کامیاب کمی پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔جسروٹیا نے سرینگر کو باوقار G20 ایونٹ کے لیے مقام کے طور پر منتخب کرنے کے لیے حکومت ہند کی مزید ستائش کی انہوں نے جموں و کشمیر کو عالمی مشغولیت کے ایک متحرک مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پی ایم نریندر مودی کے انتظامیہ کے دوران سرکاری دفاتر میں جوابدہی کے کلچر پر زور دیتے ہوئے سرکاری خدمات کے شعبے میں خاطر خواہ بہتری کی بھی تعریف کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img