کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، 4 جون سے بہتری کا امکان

کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، 4 جون سے بہتری کا امکان
سری نگر، یکم جون: وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 3 جون تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گرج چمک کے ساتھ رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 2 جون کو بھی رک رک کا بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری تو کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 3 جون کو بعد دوپہر کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 4 سے 10 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بھی بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ 4 جون کے بعد اپنے آپریشنز جیسے دو پاشی، فصل کٹائی وغیرہ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں موسم مسلسل ناساز گار رہنے سے زرعی اور پھلوں کی پیدا وار پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے اور انتہائی کم وقت کے لئے دھوپ نکلنے سے زرعی اور پھلوں کی پیدا وار متاثر ہوسکتی ہے۔
ادھر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 10.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 11.4 ملی میٹر، پہلگام میں 11.5 ملی میٹر، کپوارہ میں 10.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 14.6 ملی میٹر اور کوکرناگ میں10.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی میں ناسازگار موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.