حملہ اور ہراساں کرنے کی شکایت پر ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

حملہ اور ہراساں کرنے کی شکایت پر ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

سری نگر، 31 مئی: جموں وکشمیر پولیس نے بی جے پی کے ایک لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ کے خلاف مبینہ طور حملہ اور ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ موصوف بی جے پی لیڈر اعجاز حسین راتھر جو حج کمیٹی کا ممبر بھی ہے، کے خلاف ناظم حیسن بٹ اور امداد علی میر کی طرف سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن پانتھہ چوک میں کیس درج کیا گیا۔
سری نگر پولیس نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘ناظم حسین بٹ اور امداد علی میر کی طرف سے درج کی گئی شکایت کی بنیادوں پر ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین راتھر کے خلاف آئی پی سی 323،341 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کیا گیا’۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ‘موصوف لیڈر پر یہ مقدمہ غلط روک تھام اور رضاکارانہ طور زیادتی کرنے کے الزام میں رجسٹر کیا گیا’۔
بتادیں کہ گذشتہ شام ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں کچھ لوگوں کو موصوف ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف یہاں پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس پر حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
دریں اثنا سری نگر میونسپل کارپویشن کے میئر جنید عظیم متو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘بی جے پی سے تعلق رکھنے والے موجودہ ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ سری نگر نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیلا رکھا ہے’۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘یہ ایک ماہ سے کم عرصے میں اس کی طرف سے کسی شہری پر کیا جانے والا دوسرا حملہ ہے’۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.