سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری، شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری، شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سری نگر،31 مئی: محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے سنتھن ٹاپ پر تازہ برف و باراں کے سبب کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جنہیں پولیس نے ریسکیو کیا۔
اطلاعات کے مطابق سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری کے نتیجے میں منگل دیرشام کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ سے وابستہ آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور کڑی مشقت کے بعد درماندہ گاڑیوں کو منزل مقصود کی طرف روانہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر برف و باراں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال اورتازہ برف باری کے پیش نظر شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے احتیاطی طورپر بند کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.