بڈگام میں جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملوث ملزم گرفتار: پولیس

بڈگام میں جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملوث ملزم گرفتار: پولیس

سری نگر، 30 مئی : جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 29 مئی کو ایک نوجوان لڑکی کو جنسی طور ہراساں کرنے کے ایک انتہائی افسوس ناک واقعے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘متاثرہ نے 29 مئی کو سوئیہ بگ پولیس چوکی کے ساتھ اس واقعے کے متعلق تحریری شکایت درج کرنے کے لئے رابطہ قائم کیا۔
بیان میں کہا گیا؛ ‘شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ 25 مئی کو وہ کوچنگ کلاسز کے لئے بڈگام کی طرف روانہ ہوئی اس نے اس دوران سوئیہ بگ کے نزدیک ایک نا معلوم گاڑی سے لفٹ لی بدقسمتی سے دوران سفر ڈرائیور نے اس کو جنسی طور ہراساں کیا’۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا: ‘تاہم وہ گاڑی میں ہی اپنا بیگ اور موبائل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی’۔انہوں نے کہا کہ واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے بڈگام پولیس نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کیں۔
ان کا بیان میں کہنا تھا؛ ‘پولیس کی بر وقت کارروائیوں اور وسائل سے بھر پور تحقیقاتی کام کے نتیجے میں اس انتہائی افسوس ناک فعل میں ملوث ملزم کی شناخت ثاقب احمد ڈار ساکن نارکرہ بڈگام کے بطور کی گئی’۔بیان کے مطابق ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بڈگام پولیس لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.