جی ٹونٹی اجلاس سے دنیا بھر میں ایک پیغام گیا کہ کشمیر کے حالات اب بہتر ہوئے ہیں :اشوک کول

جی ٹونٹی اجلاس سے دنیا بھر میں ایک پیغام گیا کہ کشمیر کے حالات اب بہتر ہوئے ہیں :اشوک کول

سری نگر،25مئی:بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے جمعرات کے روز کہاکہ سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا منعقد ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کتنی تبدیلی آئی جی ٹونٹی اجلاس سے ہم پوری دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اشوک کول نے مزید کہاکہ جن ممالک نے جموں وکشمیر کے حوالے سے ٹرول ایڈوائزری جاری کی اس اجلاس کی بدولت وہ ختم ہونے کاامکان ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس پر امن اور بہ حسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کے لئے جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے یہ فرق پڑا ہے کہ اب کشمیر میں بین الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔
اشوک کول کا کہنا تھا کہ جی ٹونٹی مندوبین پولیو وویو گئے اور وہاں پر شاپنگ بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس اجلاس کے بدولت پوری دنیا کو یہ بتانے میں کامیاب ہوئے کہ کشمیر میں حالات اب پوری طرح سے معمول پر آ چکے ہیں۔
بعض ممالک کی جانب سے جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہاکہ وہ ان کی اپنی سوچ ہے۔
انہوں نے کہاکہ لگ بھگ سبھی ممالک کے مندوبین نے سری نگر اجلاس میں شرکت کی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں دنیا بھر کے گلوبل لیڈر اکھٹا ہوئے ، مندو بین نے تاجروں اور کشمیر سیول سوسائٹی کے ممبران سے گفت وشنید بھی کی۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے کہاکہ کشمیر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا منعقد ہونا ایک تاریخی اقدام ہے اور اس کے لئے ہم مرکزی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔
پاکستان کے موجودہ حالات کا جموں وکشمیر پر منفی اثرات مرتب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہاکہ اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں جب حالات خراب ہوئے تو موجودہ حکومت نے ان کی مدد کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کاخواہاں ہے۔
ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں جنرل سیکریٹری نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے پہلے ہی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کامگاروں کی اجرت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرکار کو ڈیلی ویجروں کے حوالے سے ایک مثبت پالیسی لے کر سامنے آنا چاہئے ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.