وادی میں جی ٹونٹی کانفرنس کے دوران فلم اداکاررام چرن نے اپنا پھرن نکال کر اپنی اداکاری ظاہر کی اور اس اداکاری کا براہ راست اثر وہاں موجود عالمی مندوبین پر بھی پڑا ۔فلم اداکار رام چرن نے جب ڈانس کیا تو ناتھ کوریا کے شرکاءبھی ڈانس کرنے لگے۔پرانے ایام میں رشی کپور،درمندرا،امیتابھ بچن ،شمی کپور اور راجیش کھنہ جیسے مہان بالی ووڑ اداکار جب کشمیر آتے تھے ،تو لوگ جوق در جوق اپنا شوق شوٹنگ کے دوران پورا کرتے تھے۔آج صورت ِ حالکچھ مختلف ہے۔آج بالی ووڑ کے اداکارکو بھی سکیورٹی جال میں رہ کر اپنے خیال کا اظہار کرنا پڑتا ہے۔
بہر حال اہلیان کشمیر اس انتظار میں ہیں، جب سب کشمیری بغیر کسی رکاوٹ کے ان اداکاروں کے ساتھ گُل مل سکیں گے۔ جیسے پُرانے ایام میں صبح شام لوگ آرام کے ساتھ ملک کی ان مہان ہستیوں کے ساتھ ملتے تھے اور اُن کی اداکاری کے کرتب دیکھتے تھے۔جی ٹونٹی کے بہانے ہی سہی اب یہاں فلمی ستارے آنے لگے۔اگر اب مختلف عالمی کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی بھی یہاں تشریف آﺅر ہوں گے، تو وادی کے نوجوان بھی اُن سے کچھ سیکھ لیں گے جیسا کہ نارتھ کوریا کے مہمان نے رام چرن کے ساتھ ڈانس کر کے سیکھ لیا۔