جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

طلبہ کے دو گروپوں میںجھڑپ

یہ کل رات کی بات ہے جب باغات کنی پورہ میں طلبہ کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ۔بچپن اور جوانی میں یہ سب کچھ ہوتا ہے ۔جوانی کے جوش میں یہ طلبہ اپنا ہوش کھو بیٹھتے ہیں اس لئے وہ چاکو اور چھری کاکھل کر استعمال کرتے ہیں ۔دوستی پر یہ طلبہ مرتے ہیں ۔مگر کل کی تاریخ میں جب یہ نوجوان بڑے ہوجاتے ہیں پھر اُنہیں پچھتاو اہوتا ہے ۔یہ کہہ کر روتے ہیں کہ زندگی ضائع ہوگئی۔دیکھا گیا ہے جس کسی نوجوان نے بھی بچپن اور جوانی میں اپنے ہوش و حواس برقرار رکھے اور تعلیم و تربیت پر دھیان دیا وہ ضرور” کامیابی“ حاصل کر لیتا ہے اوراونچے مقام کو چھو لیتا ہے۔

وہ زندگی کے ایام خوشحال طریقے سے گزار تا ہے۔جو جوانی کے ایام کو لڑائی جھگڑوں اورغلط کاموں میں ضائع کرتا ہے، وہ بلاآخر روتا رہتا ہے اور اپنی نادانی پر افسوس کرتا ہے ۔ وہ نہ بہتر ڈھنگ سے سوتا ہے ، نہ اچھے طریقے سے کھاتا پیتا ہے۔وہ جیتا ہے مگر پریشانیوں اور مشکلات میں۔بچوں کو ان باتوں کا خیال رکھنا چایئے اور وقت ضائع کئے بغیر تعلیم و تربیت پر توجہ دینا چا ہیے اور اپنی شناخت اور پہچان بنانے کے لئے جدو جہد کرنی چا ہیے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img