بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

فٹ پاتھ کو بھی سجایا جارہا ہے

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ،ممبر پالیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے مزایہ انداز میں کہا ہے کہ جی ٹونٹی کے بہانے میر ے گھر کے باہر فٹ پاتھ پر ٹائیل لگائے گئے اور دروازے کے باہر لگے بجلی کھمبے کو بھی رنگ بررنگی لائیٹوں سے سجایا گیا۔فاروق صاحب کے باتوں کا بھی جواب نہیں ،وہ کب کہاں اور کس طرح میڈیا کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں،یہ کسی کو معلوم نہیں ۔بہر حال ڈاکٹر فاروق تین بار جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر براجماں رہے ہیں، لیکن اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود فٹ پاتھ کو ٹھیک نہ کرسکے۔کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اُن کے پاس کروڑوں اربوں روپئے کی مالیت موجود ہے۔

جہاں تک عام کشمیر یوں کا تعلق ہے، ان کا حال فاروق صاحب کے دور میں کیا رہا تاریخ دان لکھ چکے ہیں۔لال چوک جو سماٹ سٹی کا منظر دکھا رہا ہے، اس پر جو خرچہ آچکا ہو گا، اس سے ہزار گناہ فنڈس این سی اور پی ڈی پی سرکار کے دور میں جموں کشمیر کو ملے ہیں، لیکن بقول ڈاکٹرفاروق عبدللہ اپنے گھر کے باہر فٹ پاتھ ٹھیک نہ کرسکا ،پوری یو ٹی کا حال کیا رہا ہوگا؟ سب لوگ بہ آسانی سمجھ سکتے ہیں۔باقی ہم کچھ نہیں کہیںگے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img