راجوری میں ایل او سی پر در انداز گرفتار

راجوری میں ایل او سی پر در انداز گرفتار

جموں، 15 مئی : فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں منجا کوٹ سیکٹر میں اتوار کی رات دیر گئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی کوشش کرنے والے ایک در انداز کو حراست میں لیا ہے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے راجوری میں منجا کوٹ علاقے میں ایل او سی پر تارکنڈی علاقے کی طرف سے ایک در انداز کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ در اندازی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

گرفتار شدہ در انداز کی شناخت پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ضلع کوٹلی کے کریلہ گائوں کے رہائشی 27 سالہ محمد عثمان ولد ذوالفقار کے بطور کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجوری کے منجا کوٹ علاقے میں فوجی جوانوں نے اتوار رات دیر گئے ایل او سی پر ایک شخص کو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے الرٹ جاری کر دیا اور جوں ہی وہ شخص بھارتی حدود میں داخل ہوا تو اس کو پکڑ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ در انداز کی پوچھ تاچھ جاری ہے۔

قبل ازیں 29 اپریل کو فوج نے پونچھ میں غیر دانستہ طور پر سرحد عبور کرنے والے باپ بیٹے کو حراست میں لیا تھا جنہیں بعد میں چکن دا باغ بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان واپس روانہ کیا گیا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.