وئیر ہاوس جموں میں آتشزدگی کی واردات میں تین دکانیں خاکستر

وئیر ہاوس جموں میں آتشزدگی کی واردات میں تین دکانیں خاکستر

جموں،15مئی :جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے وئیر ہاوس میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز جموں کے وئیر ہاوس میں دکان سے آگ نمودا رہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک تباہ و برباد ہو کر رہ گی۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.