بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

خواتین کی با ختیاری لازمی ۔۔

وادی میں جی۔20 کے حوالے سے انتظامی سطح پر زبردست تیاریاں ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کرنے کے لئے جوش و جذبہ محکموں میں نظر آرہا ہے۔یہ پہلا موقعہ ہے جب وادی میں عالمی سطح کی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ جس میںجی ۔20 سے وابستہ تمام سربراہاں شرکت کریں گے۔گزشتہ۴ برسوں سے وادی میں جس طرح تیزی کے ساتھ سیاسی و اقتصادی حالات میں تبدیلی آرہی ہے ، اُسسے عیاں ہو رہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کو آنے والے وقت میں راحت و سکون کی زندگی نصیب ہو گی۔تقسیم ملک کے بعدجموں و کشمیر ریاست جو اب یونین ٹیریٹری میں تبدیل ہو چکی ہے، ہمیشہ سیاسی اتھل پتھل کاشکار رہی ۔سیاستدانوں نے عام لوگوں کی زندگی کی کشتی مسائل و مشکلات کے بھنور میں گرا دی ۔تین دہائیوں کے دوران ملی ٹنسی کی آڑ میں جان و مال کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا،بچوں کی تعلیم و تربیت متاثر ہوئی ۔کھیل کود کے شعبہ بند رہا۔غرض طرح طرح کے مسائل کا سامنا رہا۔اب جب کہ حالات میں بہتری کے آثار ہر جانب دیکھنے کو مل رہے ہیں اور جی۔20 کی بدولت شہر و دیہات میں تعمیر و ترقی نظر آرہی ہے ۔سڑکیں ،فٹ پاتھ اور سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن سے سجایا جارہا ہے اور دیواروں پر جی۔20سے متعلق عبارتیں لکھی جارہی ہیں ۔شہر سرینگر کے بخشی اسٹیڈم کے دیوراروں پر بھی مختلف مرد کھلاڑیوں کی تصاویربنائی گئی ہیں۔مگر ان تصاویر کو دیکھ کر خواتین کھلاڑیوں کو اس لئے دُکھ ہو رہا ہے کہ ان تصاویر میں ایک بھی خاتون کھلاڑی کی تصویر نہیں پائی جاتی ہے۔

جبکہ گزشتہ چار برسوں میں وادی کی بچیوں نے نہ صرف مقامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، بلکہ عالمی سطح پر بھی سونے اور چاندی کے میڈل حاصل کئے۔اس بات سے یہ اخذ ہو رہا ہے کہ وادی کے افسران اور کھلاڑیوں کے والدین کےذہنوں میں یہ بات گھر کرگئی ہے کہ عورت اس وادی میں پوری طرح آزاد نہیں ہے اور وہ مرد کے شانہ بہ شانہ نہیں رہ سکتی ہے ۔اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ مرکزی سرکار خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے ہر ممکن قدم اُٹھارہی ہے اور مختلف سکیمیں عورتوں کی فلاح وبہبود اور خوشحال زندگی کے لئے متعارف کرائی ہیں۔ آج کے دور میں اسلامی ممالک میں بھی عورتوں کو بااختیار بنانے کےلئے منصوبے عملا ئے جارہے ہیں۔ ایسے والدین اورافسران کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے جو ابھی بھی اپنے ذہنوں میں عورت کی خود مختاری اور بااختیاری کو لیکر تزبذب کاشکار ہو رہے ہیں اور عورت سے متعلق دہرا معیار اپنا رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img