جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آتشزدگی، جامع مسجد خاکستر

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آتشزدگی، جامع مسجد خاکستر

سری نگر،10 مئی: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں بدھ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک جامع مسجد کو کافی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ترال میں جامع مسجد نور الاسلام میں بدھ کی صبح آگ نمودار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگتے ہی مقامی لوگ، پولیس اور فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم آگ سے جامع مسجد کو کافی نقصان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.