صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر میں فوج کی بھرتی کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر میں فوج کی بھرتی کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی

سری نگر:صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے جون 2023ءمیںبخشی سٹیڈیم سری نگر میں منعقد ہونے والی اِنڈین آرمی بھرتی ریلی اور اِنعقاد کے سلسلے میں رابطہ کاری کے لئے چنار کور کے سول اِنتظامیہ کے اَفسران اور اِنڈین آرمی کے اَفسران کی آج ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
آرمی ریکروٹنگ آفس سری نگر نے حال ہی میں اَگنی پتھ سکیم کے تحت اِنڈین آرمی میں بھرتی کے لئے ترمیم شدہ بھرتی کے طریقہ کے پہلے فلٹر کے طورپر آن لائن مشترکہ داخلہ اِمتحان کی تکمیل کا اعلان کیا تھا۔
میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، محکمہ پولیس ، ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، جے کے ایس اِی ڈی ، جے کے بی او ایس اِی ، جے کے بی او ٹی اِی ، جے کے سپورٹس کونسل ، میڈیکل ، پی ڈبلیو ڈی اَفسران اور سول اِنتظامیہ کی جانب سے اَفسران اور اِنڈین آرمی کی جانب سے چنار کور اور آرمی ریکروٹنگ آفس سری نگرکے اَفسران نے بھی شرکت کی۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بھرتی ریلی کے احسن اِنعقاد کے لئے سول اِنتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دِلایا ۔اُ نہوں نے اِنڈین آرمی میں کشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے ایک بہترین موقعہ کے طور پر کام کرے گی جو کہ قوم کی تعمیر میں شاندار روایت کی علامت ہے۔
دریں اثنا¿ ، صوبائی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اُمید واروں اور ایجنسی کی سہولیت کے لئے مناسب حفاظتی اِنتظامات اور دیگر ضروریات کو پور ا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.