راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کی یاد میںتقریب کا اِنعقاد

راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کی یاد میںتقریب کا اِنعقاد

سر ی نگر:راجہ رام موہن رائے کی 250 ویں یوم پیدائش کی یاد میں آج وادی کشمیر کے مختلف تعلیمی اِداروں کے طلباءکی طرف سے ” خواتین کو بااِختیار بنانے “ کے موضوع پر بیداری ریلیاں نکالی گئیں۔
اِن ریلیوں کا اِنعقاد محکمہ لائبریریزاینڈ ریسرچ جموںوکشمیر اور محکمہ سکول ایجوکیشن جموںوکشمیر نے مشترکہ طور پر راجہ رام موہن رائے لائبریری فاﺅنڈیشن اورمرکزی حکومت وزارتِ ثقافت کے زیر اہتمام کیا ہے۔
اِن ریلیوں کا اِنعقاد کا بنیادی مقصد معاشرے خصوصاً خواتین کو بااِختیار بنانے ، ان کے حقوق اور خواتین میں خود اعتمادی کے احساس کو فروغ دینا ، ان کی اَپنی پسند کا خود تعین کرنے کی صلاحیت اور اَپنے اور دوسرے کے لئے سماجی تبدیلی پر اثر اَنداز ہونے کے حق سے آگاہ کرنا ہے۔
مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائیر سکیندری سکول ہمہامہ بڈگام میں منعقد ہوئی جس سے ناظم سکولی تعلیم کشمیر تصدق حسین میر نے خطاب کیا۔
ناظم سکولی تعلیم کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے سب سے بنیادی چیز تعلیم ہے کیوں کہ تعلیم اِنسان کو یہ جاننے کی طاقت دیتی ہے کہ کیا کرنا ہے ، کیا صحیح ہے اور کیا فیصلہ کرناہے۔
اُنہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ نہ صرف بااِختیار بنانے کی کوشش کریں بلکہ بہترین کام کرنے اور اَپنا بہترین کچھ دینے کی کوشش کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی مسابقتی دُنیا میں سمارٹنس ایک نئی خوبصورتی ہے۔ اگر ہم جو کچھ سیکھتے ہیں اِس میں عملی طور پر نہ ہوں تو ہمارا کتابی علم ہمیں کہیں نہیں لے جائے گا۔
ناظم سکولی تعلیم کشمیر نے خواتین کو بااِختیار بنانے کے اہم پہلوﺅں پر مشتمل اِس طرح کے پروگرا م کے اِنعقاد پر جی بی ایچ ایس ایس ہمہامہ کے عملے اور طلباءکی تعریف کی۔
اِس پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری اینڈ ریسرچ کشمیر شیخ ظہور، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام رومانہ قاضی ، پرنسپل جی بی ایچ ایس ایس ہمہامہ سامعیہ گیلانی ، محکمہ لائبریری اینڈ ریسرچ کے اَفسران ، جی بی ایچ ایس ایس ہمہامہ کے سٹاف ممبران اور طلباءکی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔
مقررین او رطلباءنے جدید ہندوستان کی تشکیل میں راجہ رام موہن رائے کی زبردست شراکت اور سماج میں خواتین کے برابری کے حق کے لئے ان کی مسلسل جدو جہد کا ذِکر کیا۔ اُنہوں نے راجہ رام موہن رائے کی زندگی کی تاریخ اور 19ویں اور 20ویں صدی کے دوران تمام سماجی برائیوں کے خلاف ان کی قربانیوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔
مقررین نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی او رسماجی و اِقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی مساوی شرکت سے ہی ہندوستان کو حقیقی معنوں میں بااِختیار بنایا جائے گا۔

اِسی کی ایک تقریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اِنسٹی چیویشن چھانہ پورہ سری نگر میں منعقد کی گئی جس سے اِنسٹی چیوٹ کی پرنسپل سمینہ وانی ، سٹاف ممبران اور طالبات نے خطاب کیا۔
بعد اَزاں ، طلباءنے خواتین کو بااِختیار بنانے کے حوالے سے پلے کارڈ اُٹھائے ریلیاں نکالیں اور شہر کے مختلف حصوں میں مارچ کیا۔
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سکینڈری اِنسٹی چیوشن رانی باغ اننت ناگ اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نہامہ میں منعقد ہونے والی اِسی طرح کی ریلیوں کو آج خراب موسم اور مسلسل بارش کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور اَب یہ کل 9 مئی 2023ءکو منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.