جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

راج ناتھ سنگھ راجوری میں جاری انکائونٹر کا جائزہ لینے کے لئے جموں پہنچے

جموں،6 مئی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ راجوری کے کنڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری انکائونٹر کا جائزہ لینے کے لئے ہفتے کو جموں پہنچے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں ان کا استقبال کیا۔
موصوف وزیر دفاع سیدھے راجوری جائیں گے جہاں جمعے کے روز کنڈی علاقے میں جنگجوئوں کے حملے میں پانچ فوجی جوان از جان جبکہ ایک افسر شدید زخمی ہوا تھا۔
فوج کے مطابق ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک جنگجو ہلاک جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img