بیل ہونگل، 04 مئی: کانگریس اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے درمیان اتحاد پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کو منھ بھرائی کو سب سے بڑی بنیاد بنا کر اس کی شناخت بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اتحاد کرناٹک کی ترقی کا سب سے بڑا فارمولا ہے۔ آج کرناٹک کے خلاف جس طرح کی سازش کی جارہی ہے، کرناٹک کی شناخت کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس طرح سے کانگریس نے منھ بھرائی کو سب سے بڑی بنیاد بنایا ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی طرف سے کرناٹک کی شناخت کو بدلنے کی کوششوں سے ہوشیار رہیں۔ مسٹر مودی نے کہاکہ "صرف آپ لوگوں کا اتحاد ہی کانگریس اور اس کے ہم خیال لوگوں کو شکست دے سکتا ہے۔”مسٹر مودی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام کو کانگریس اور جے ڈی ایس کی شارٹ کٹ گورننس سے ہوشیار رہنا ہوگا۔اس شارٹ کٹ گورننس نے ملک میں ووٹ بینک کی سیاست کو جنم دیا۔ جب بھی کوئی پارٹی اس قسم کی سیاست کرتی ہے تو وہ کانگریس کی طرح سماج کو تقسیم کرنے کا سوچتی ہے۔ اس شارٹ کٹ سیاست کی وجہ سے ہزاروں دیہاتوں کو آزادی کے اتنے سالوں بعد بھی بجلی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین بار بار ویر ساورکر کو گالی دیتے ہیں اور ان کے خلاف جھوٹ پھیلاتے ہیں کیونکہ ان کا واحد ایجنڈا شاہی خاندان کی شان بڑھانا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ "وہ عام خاندانوں کی قربانیوں، ان کے دکھوں اور خوشیوں کی فکر نہیں کر سکتے۔ اسی لیے وہ بار بار ویر ساورکر جی کو گالی دیتے ہیں، ان کے خلاف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ کانگریس نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو بھی نہیں بخشا "جب بابا صاحب امبیڈکر زندہ تھے، انہوں نے بار بار ان کی توہین کی۔”
یو این آئی




