بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

ٹرمپ خفیہ ادائیگی کیس میں عدالت میں نہیں ہوں گے پیش

نیویارک، 4 مئی: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مبینہ خفیہ ادائیگیوں کے معاملے کی سماعت کے لیے جمعرات کو عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

یہ اطلاع دفاعی وکیل گیڈالیہ اسٹرن نے دی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق مسٹر ٹرمپ کو جمعرات کی صبح نیویارک کی اعلیٰ عدالت میں پیش ہونا تھا۔

مسٹر ٹرمپ پر اپریل 2016 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران بالغ فلم اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ مبینہ تعلق سے جڑی 130,000 ڈالر کی خفیہ ادائیگیوں اورفرضی کاروباری ریکارڈ کے 34 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

استغاثہ نے مسٹر ٹرمپ پر انتخابی تشدد اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ مسٹر ٹرمپ نے ان الزامات کو بے بنیادبتاتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img