ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
23.5 C
Srinagar

پونچھ سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، چار زخمی

جموں،3 مئی: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے راج پورہ منڈی علاقے میں بدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلنائی سے منڈی کی طرف آرہی ایک ٹاٹا میجک گاڑی زیر نمبر JK12A – 6311 راج پورہ منڈی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت 55 سالہ رستم شیخ ولد رمضان شیخ ساکن بلنائی کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت 8 سالہ برہان احمد ولد مشتاق احمد، 35 سالہ ناہیدہ بیگم زوجہ مشتاق احمد، 40 سالہ پرویز اختر زوجہ محمد سلیم اور 42 سالہ بشیر احمد ولد محمد سلطان ساکنان بیدر کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img