چیئرمین اے پی ایس سی سی اور سابق قانون ساز کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

چیئرمین اے پی ایس سی سی اور سابق قانون ساز کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر: چیئرمین آل پارٹیز سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی جگموہن سنگھ رینہ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
جگموہن سنگھ رینہ نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ گوردوارہ بور ڈ کے اِنتخابات ، دستکاری کے فروغ اور نوجوانوں سے متعلق مسائل سے متعلق مختلف اہم اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق قانون ساز اشفاق جبار نے لیفٹیننٹ گورنر کو گاندربل ضلع کے مختلف ترقیاتی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
بعدمیں صدر جموںوکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ ( جے کے این پی ایف ) شیخ مظفر نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور کولگام کے علاقے فرسل کے متعلقہ مسائل کو پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ملاقات کرنے والے اَفراد کے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.