سری نگر،2 مئی : آئی سی ڈی ایس سپر وائزرس یونین نے منگل کے روز یہاں برستی بارش کے بیچ اپنے مطالبات خاص طور پر تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ ہماری مانگیں پوری کرو وغیرہ جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ کرسیوں پر بیٹھے ہمارے زعما کئی دہائیوں سے ہمارے ساتھ تعصب برت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی بھی ہماری تنخواہیں وقت پر واگذار نہیں کی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے سپر وائزرس کے بچے عید کے عیدی کے لئے ترس رہے تھے’۔
موصوفہ نے کہا کہ ہم گذشتہ نو مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کہ وہ ان کی تنخواہوں کو واگذار کریں۔
یو این آئی