جموں،2 مئی: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے کھنیتر گاوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے چھاپہ ماری کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لیا ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے 12مقامات پر چھاپہ ماری کی معلوم ہوا ہے کہ پونچھ کے کھنیتر گاوں میں بھی این آئی اے نے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
بتادیں کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے کی خاطر پچھلے کئی ماہ سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
یو این آئی