جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

چور مچائے شور

اس شہر میں واقعی چور شور مچاتے نظر آتے ہیں ۔سرکاری ملازمین ،سرکاری رقومات کا بندر بھانٹ کرنے والے لوگ یہ کہتے ہوئے تھک بھی نہیں جاتے ہیں کہ مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں سب کچھ ختم کیا ہے۔وہ کبھی مذہبی رنگ دے کر عام لوگوں کے ذہنوں میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی ایل جی انتظامیہ کا بہتر کام کاج دیکھ کر تنگ ہو جاتے ہیں۔اب اس شہر میں نہ ہی کبھی جنگ کا ماحول نظر آتا ہے نہ ہی نوجوان نسل کو کچھ غلط سوچنے کا وقت ملتا ہے ۔

وہ دن رات اپنی پڑھائی پر دھیان دے رہے ہیں اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں شامل ہو رہے ہیں۔آج کل کے جوانوں کو بخوبی علم ہو چکا ہے کہ اب جنگ و تشدد سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔اسی لئے وہ کبھی کھیل کود کے میدان اور کبھی پڑھائی کے میدان میں دوڑ لگاتے ہیں اور کبھی ڈرگ مخالف دوڑ میں حصہ لےکر روڈشوکرتے ہیں، مگر جو لوگ حرام کھانے کے عادی بن چکے ہیں، وہ شور مچاتے ہیں اور کہتے ہیں اس شہر میں سب چور ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img