انٹرنشپ کے لئے منتخب فارن میڈیکل گریجویٹس تذبزب کا اشکار ،پروویژنل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ

انٹرنشپ کے لئے منتخب فارن میڈیکل گریجویٹس تذبزب کا اشکار ،پروویژنل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ

نمائندہ خصوصی

 

سرینگر انٹر نشپ کے لئے منتخب فارن میڈیکل گریجویٹس تذبزب کا شکار ہیں ،کیوں کہ جموں وکشمیر میڈیکل کونسل کی جانب سے اُنہیں پروویژنل سرٹیفکیٹس (عارضی سند)اجراءنہیں کئے گئے جبکہ کئی میڈیکل کالجوں نے انٹر نشپ کے لئے داخلے کی آخری تاریخ 26اپریل مقرر کی گئی ہے ۔

فارن میڈیکل گریجویٹس نے ایشین میل کو ٹیلی فون پر بتایا کہ انہوں نے فارن میڈیکل کالجوں سے گریجویشن مکمل کرلی ہے جبکہ ضوابط وقواعد کے تحت میڈیکل کونسل آف انڈیا کے امتحان میں کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔مختلف طلبہ اور اُن کے والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنکے بچے اگرچہ اچھے نمبرات کیساتھ میڈیکل کونسل آف انڈیا کے امتحان میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر انٹر نشپ کے لئے منتخب بھی ہوئے ،لیکن ابھی تک اُن کا میڈیکل کالجوں واسپتالوں میں داخلہ ممکن نہ بن سکا ۔

اننت ناگ کے ضلعے سے وابستہ کئی فارن میڈیکل گریجویٹس اور اُنکے والدین نے بتایا کہ ضلعے میں انٹر شپ کے لئے داخلے کی آخری تاریخ 26اپریل2023مقرر کی گئی ہے ،لیکن ابھی تک اُنکے حق میں جموں وکشمیر میڈیکل کونسل کی جانب سے پروویژنل سرٹیفکیٹس اجراءنہیں کئے گئے،جسکی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہورہے ہیں ۔

فارن میڈیکل گریجویٹس کے والدین نے بتایا کہ اُنکے بچے اپنے مستقبل کو لیکر کافی زیادہ تذبزب کا شکار ہیں جبکہ وہ بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکر وتشویش میں مبتلاءہوگئے ہیں ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں جبکہ فارن میڈیکل گریجویٹس نے جموں وکشمیر میڈیکل کونسل کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد پروویژنل سرٹیفکیٹس اجراءکریں تاکہ وہ انٹرنشپ کے لئے داخلہ لے سکیں ۔

ضلع اننت ناگ سے وابستہ فارن میڈیکل گریجویٹس نے ضلعے میں انٹر نشپ کے لئے مقرر کی گئی آخری تاریخ میں بھی توسیع کی اپیل ہے ۔یاد رہے کہ سینکڑوں طلبہ نے بیرون ممالک میں میڈیکل گویجویشن مکمل کرنے کے بعد میڈیکل کونسل آف انڈیا کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے ،تاکہ وہ جموں وکشمیر کے میڈیکل کالجوں میں انٹر نشپ اور مستقبل کی مزید پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔کیوں کہ کسی بھی فارن میڈیکل گریجویٹ کا میڈیکل کونسل آف انڈیا کا امتحان پاس کرا نا لازمی ہے ،تب جاکر وہ ملک میں انٹر نشپ کے لئے اہل قرار دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.