ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

ایس آر ٹی سی ریٹائرڈ ملازمین کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر،24 اپریل: سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) کے ریٹائرڈ ملازموں نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی نعرہ بازی کر رہے تھے اور اپنے بقایاجات کی واگذاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ملازم نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم گذشتہ ساڑھے تین برسوں سے اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے بقایاجات ایس آر ٹی سی کے پاس پڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ حکام کے ساتھ کئی بار اس بارے میں ملے اور انہوں نے عید کے موقع پر کچھ نہ کچھ واگذار کرنے کا وعدہ بھی کیا لیکن ایک پیسہ بھی واگذار نہیں کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘سال 1999 سے ہمارے بقایاجات ان کے پس پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں’۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم کشمیر صوبے میں 1782 ملازمین ہیں جن کا پیسہ ایس آر ٹی سی کے پاس پڑا ہوا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کہ وہ ان کا پیسہ واگذار کرے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img