جموں ،24 اپریل:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر میں ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جواں سال نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے نژول گاوں میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت اشتیاق احمد ولد نضارت ساکن چھترال مینڈھر کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی