جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

بی جے پی کا پونچھ ملی ٹنٹ حملے کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں،21 اپریل : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں اور کارکنوں نے جمعہ کے روز یہاں پونچھ ملی ٹنٹ حملے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں ترنگےاور حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی اس بزدلامہ حرکت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘پاکستان ملی ٹنسی کے نام پر سیاست کرنا چاہتا ہے اور جن ملی ٹنٹوں نے یہ حملہ انجام دیا ہے ان کو بہت جلد موت کے گھاٹ اتارا جائے گا’۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں شانتی قائم ہے اور کشمیر میں پتھر بازی نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک فوجی جوان کا بدلہ لیا جائے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img