عیدالفطر کے اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا
جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سری نگر میں جی۔ 20 کی میزبانی اور عید الفطر کی تیاریوں کے پیش نظر کئے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آج سری نگر کاتفصیلی دور ہ کیاتاکہ موقعہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جاسکے ۔
چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ، کمشنر ایس ایم سی اور سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی ، وِسی لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اَتھارٹی ، چیف اِنجینئر سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے علاوہ پولیس اور ٹریفک محکمہ کے دیگر اَفسران بھی تھے۔
اُنہوں نے دورے کے دوران آئی جی روڈ ، جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ ، ریذیڈنسی روڈ ، مولانا آزاد روڈ ، گپگا ر جنکشن ، بلیوارڈ فٹ پاتھ ، نشاط گارڈن پرینکٹ ، ناردرن فور شور روڈ بشمول سائیکل ٹریک ، شالیمار کینال اور درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام مقامات پر کئے گئے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور مقررہ مدت کے اَندر ان تمام پروجیکٹوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے عید الفطر کے لئے تمام ضروری اِنتظامات بشمول صفائی ستھرائی ، ٹریفک مینجمنٹ وغیرہ کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے 15 مئی تک حضرت بل بیسن میں آبی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نشاط علاقے میں جھیل ڈل کی صفائی کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وِی سی، ایل سی اینڈ ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ ہاو¿س بوٹ سیوریج کنکشن اورجھیل ڈل کے باقی ماندہ حصوں کی صفائی کو ساحل پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیز کریں۔ اُنہوں نے 15 مئی تک حضرت بل بیسن میں آبی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وی سی، ایل سی اینڈ ایم اے نے چیف سیکرٹری کوجانکاری دی کہ جلد ہی آئی اینڈ ایف سی اور سیاحت محکموں کے ذریعے اِی او آئی جاری کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید اِنکشاف کیا کہ آبی کھیلوں کے لئے جن سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں واٹر پارک، جیٹ سکائی، زوربنگ بالز، پی سیلنگ وغیرہ شامل ہیں۔
بعد اَزاں، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آثارِ شریف حضرت بل کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں عقیدت مندوں کی آرام و راحت کے لئے کمپاﺅنڈ وال کی فیس لفٹنگ اور میک اوور کے دیگر کاموں کے لئے متعلقہ اَفسران کو ضروری ہدایات دیں۔





