بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے ” کسان سمپرک ابھیان ، دکش کسان اور کسان ساتھی“ کا آغا ز کیا

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج تین اہم اقدامات ” کسان سمپرک ابھیان، دکش کسان اور کسان ساتھی “کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے منصوبوں کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے شروع کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی آر آئی کی مدد سے چار ماہ طویل ” کسان سمپرک ابھیان “ کسانوں کی واقفیت ، تمام اقدامات کے لئے ہنری مندی کے کورسوں پر توجہ مرکوز کرے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پیچیدہ منصوبہ کھیتوں تک پہنچے اور ہمارے کسانوں کو نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کریں ، نئے امکانات تلاش کریںاورکاشت کاری کو قابل رسائی اور منافع بخش بنائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اپریل سے اگست 2023ءکے درمیان تمام 20اَضلاع میں 10,695 تربیتی سیشن پوری کسان برداری کو اِکٹھا کریں گے اور اِجتماعی عزم نہ صرف اس سکیم کو کامیاب بنائے گا بلکہ نوجوان کسانوں کو ایک نئی سمت بھی فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی مجموعی ترقی کے تین اہم پہلو اقتصادی ترقی ، سماجی شمولیت اور ماحولیاتی تحفظ ہیںاور یہ مہم کسانوں کی ترقی اور دیرپا خوشحالی کے لئے ان پر خصوصی توجہ دے گی۔
اِس سے قبل مجموعی زراعت کی ترقی کے منصوبے کے تحت 29 منصوبوں کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے اَفسران کی یوٹی سطح کا تربیتی اور واقفیت پروگرام مرحلہ اوّل کے دوران منعقد کیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے کسانوں کو بااِختیار بنانے اور اُنہیں پیداواری وسائل ، مالی ، تکنیکی مدد اور توسیعی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے کہا ،” چھوٹے ہولڈر کسانوں کو بااختیار بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور زیادہ قیمت والی فصلوں میں تنو ع لانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جامع زرعی ترقیاتی منصوبہ کی مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے اِکٹھے ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ ، پی آر آئیز ، ترقی پسند کسانوں ، کوآپریٹیو سوسائٹیز ، سیلف ہیلپ گروپس ، ایف پی اوز اور دیگر شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں زرعی شعبے میں اتما نر بھر جموں کشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوششوں کا مرکزی ستون ہوں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بینکنگ اِداروں اور سرکاری محکموں سے کہا کہ وہ کسانوں کی مالی اِمداد میں پائے جانے والے فرق کو پُر کریں۔

اُنہوں نے زراعت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے ، دیہی ۔ شہری مارکیٹ نیٹ ورک تیار کرنے اور چھوٹے کسانوں کو ویلیو چین میں بڑا کردار اَدا کرنے کے قابل بنانے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے زرعی موسمی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے علاقوں کی نقشہ کشی کی ہے جہاں آبپاشی کی سہولیت نہیں ہے لیکن جوار کی فصل اُگانے کا اِمکان ہے جس سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی اچھی قیمت مل سکتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ جموںوکشمیر میں باجرے کے اِنقلاب میں بھی حصہ ادا کرے گا۔
اِس موقعہ پر ممبران پارلیمنٹ جگل کشور شرما اور غلام علی کٹھانہ اور چیئرپرسن جموں بھارت بھوشن نے بھی خطا ب کیا اور گزشتہ چند برسوں میں جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ریکارڈ کی گئی ترقی پر روشنی ڈالی ۔
اِس موقعہ پر استفادہ کنندہ کسانوں میں جے اینڈ کے بینک کسان کارڈ تقسیم کئے گئے۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر نذیر احمد گنائی ، پی آر آئی کے اراکین ، اعلیٰ حکام اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img