بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

شہر میں کوڑا دان نظر نہیں آئیں گے

سماٹ سٹی کا نعرہ اس قدر تیز ہو رہا ہے کہ اب شہر سرینگر میں کسی بھی جگہ کوڈا دان نظر نہیں آئیں گے۔اچھی بات ہے کہمیونسپل کارپوریشن اس شہر کو صاف و پاک بنانے کے لئے اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔اب لوگوں کے دروازوں پر ہی کارپوریشن کی گاڑیاں کوڑا کرکٹ حاصل کریں گی۔ویسے پہلے بھی اس طرح کے اقدامات اُٹھائے گئے تھے، لیکن اس غبارے سے تب ہوا نکل گئی جب کارپوریشن کے یہ ملازمین صارفین کے دروازوں پر ایک منٹ کا انتظار نہ کر سکے۔اس عمل کا حشر بھی وہی ہوا جو اُن خصوصی کوڑا دانوں کا ہوا تھا ،جو شہر میں دن کے اجالے میںنصب کئے گئے تھے ،لیکن رات کی تاریکی میں سارے کوڈے دان غائب ہوگئے۔اس شہر میں عام لوگوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔اگر کارپوریشن کے ملازمین حسب سابقہ گھروں سے کوڑا جمع کرنے میں ناکام ہوگئے، تو پھر سڑکوں اورآبی ذخائر میں یہ کوڈا کرکٹ نظر آئے گا ۔جیسے چند دن قبل میونسپل کے اہلکا ر جمع کیا ہوا کوڑا کرکٹ پانی میں ڈالتے ہوئے نظر ا ٓگئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img