جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
3.1 C
Srinagar

جموں کشمیر میں مثبت تبدیلی کے لئے مفاہمت، ہمدردی اور ہم آہنگی کا رویہ اپنانا ناگزیر: سید محمد الطاف بخاری

سرینگر: اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ایک مثبت تبدیلی لانے کےلئے مفاہمت، ہمدردی اور ہم آہنگی کا رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

وہ آج سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب جس میں ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔

سولات کا جواب دیتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کا اختتام ہوچکا ہے اور عوامی تعاون سے یہاں حالات معمول پر آچکے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ اب یہاں مفاہمت کا عمل شروع کیا جائے جو جموں کشمیر اور اسکے عوام کی خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔

اس موقعے پر سید محمد الطاف بخاری نے معاشرے میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بدعت کے خلاد وسیع پیمانے پر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اپنی پارٹی نے اس ضمن میں ایک مہم شروع کررکھی ہے اور کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ منشیات کی لعنت کو مکمل طور ختم کرنے کےلئے وسیع پیمانے پر کوششیں ہوں اور سماج کے ہر مکتب فکر سے وابستہ لوگ، بالخصوص مذہبی علما اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ـ‘‘

انہوں نے نظر بند مذہبی رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، ’’سرکردہ مذہبی علما بشمول میر واعظ عمر فاروق، مولانا عبدالرشید داودی، اور مولانا مشتاق احمد ویری کو رہا کیا جانا چاہیے کیونکہ ان ان سرکردہ علما کا سماج میں ایک مان سمان ہے اور یہ شخصیات سماجی برائیوں بالخصوص منشیات کی وبا کا قلع قمع کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو مذہبی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جاتی چاہیے تا کہ وہ سماجی براہیوں بشمول منشیات کی وبا کے خاتمے کے خلاف اپنا کلیدی رول ادا کرسکے۔

اس سے قبل سید محمد الطاف بخاری نے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے سیاسی لیڈران اور کارکنان کے ایک بڑے گروپ کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر اُن کا والہانہ استقبال کیا اور کہا، ’’میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی اپنی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ پارٹی آپ کو عوامی خدمت کےلئے بہترین موقعے فراہم کرے گی۔‘‘

اپنی پارٹی میں شامل ہونے والی اہم شخصیات میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے سابق رہنما زاہد حسین جان، میونسپل کمیٹی بڈگام کے صدر مشتاق احمد بٹ، میونسپل کمیٹی بڈگام کے سابق صدر معراج الدین، کونسلر نثار احمد بٹ، کونسلر یعقوب احمد ملا،  کونسلر عاشق حسین بٹ، کونسلر غلام رسول بٹ، کونسلر نثار احمد نجار، کونسلر رضیہ حسن، کونسلرز سارہ بیگم، امجل زاہد، حامد حسن، فردوسہ، قرۃ العین، محسنہ، جوایرہ، جان احمد، محمد قاسم، سابق کانگریسی رہنما اسماعیل راجہ، محمد یوسف، ریاض احمد وانی، مظفر احمد، محمد رفیق، سرپنچ محمد شاہد، ہلال احمد، محمد اشرف، عبدالغنی چوپان اور غلام محمد شیخ شامل تھے۔

دریں اثنا، جنوبی کشمیر کوکرناگ کے سرپنچ محمد اشرف نے بھی اسی تقریب میں اپنے متعدد حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا، جس کا پارٹی لیڈرشپ نے خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اُن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید، پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، سٹیٹ صدر و ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر اننت ناگ اے آر راتھر، ضلع صدر پلوامہ گل محمد، ضلع صدر گاندربل جاوید میر، سینئر لیڈر عثمان مجید، سینئر لیڈر عمر جان، حلقہ انچارج چرار شریف مشتاق زہامی، حلقہ انچارج خانیار محسن ظفر اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img