جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
3.1 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے پروفیسر گرید ھر پر ساد ٹھاکر کی یاد میں کتاب رسم رونمائی تقریب میں شرکت کی

نئی دہلی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پروفیسر گردھر یدھر پرساد ٹھاکر کی یاد میں کتاب رسم رونمائی تقریب میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پروفیسر گریدھر پرساد ٹھاکر کو نفسیاتی تحقیق اور تدریس میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے خراج ِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا ،” وہ نفسیات کے ایک سرکردہ ماہر اور اطلاقی نفسیات کے بہت سے شعبوں میں عالمی رہنما تھے ۔پروفیسر گریدھر پرساد ٹھا کر نے اَپنی پوری زندگی میں تحقیق اور تدریس دونوں میں مہارت حاصل کی ۔“
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ کلینیکل سائیکالوجی پروفیسرگریدھر پرساد ٹھاکر مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیتھ کے شعبہ نفسیات اور ڈین ،فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے سربراہ کے طور پر خدمات اَنجام دے چکے ہیں۔ وہ دُنیا بھر میں نفسیات سے متعلق اِداروں میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔پروفیسر ٹھاکرنے صدر اِنڈین اکیڈیمی آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے طور پر تحقیقی رہنمائی میں اہم کردار اَدا کیا تھا۔ اُنہیں بین الاقوامی جرائد میں حصہ اَدا کرنے اوردُنیا کے چند معتبر ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” پروفیسر ٹھاکر نے یہ ظاہر کیا تھا کہ ہندوستانی علمی نظام نے نفسیاتی جانچ ماڈل کے لئے ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے ۔ اُنہوں نے اِنڈین سکول سائیکالوجی ایسو سی ایشن کی ترقی کے لئے اَنتھک رہنمائی کی اور متعددتنظیموں کی جدت بخشنے میں اہم رول ادا کیا۔ اُنہوں نے نفسیاتی تحقیق میںاِنڈیا کو دُنیا کے نقشے پر لایا۔“
اُنہوں نے کہا،” پروفیسرگریدھرپرساد ٹھاکر ہندوستان میں سپورٹس سائیکالوجی کے علمبردار تھے۔ اُنہوں نے کارکردگی سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور کھلاڑیوں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لئے نفسیاتی علم اور مہارت کا اِستعمال کرتے ہوئے ایک بہت بڑا حصہ اَدا کیا۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے تدریسی برادری ،محققین ، مصنفین اور مفکرین پر زور دیا کہ وہ پروفیسر ٹھاکر کی دانشمندی کو نوجوان نسل کے ساتھ شیئر کریں۔
اُنہوں نے کہا ،” نفسیات اور سائنس نے سماجی شمولیت اور مساوات میں بے پناہ شراکت کی ہے ۔ہندوستان کی ترقی میں، نوجوان پود اور علمی دُنیا کو تجربے او رتحقیقی کاموں سے فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں اِنڈین نالیج سسٹم کے احیاءپر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور 21 ویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئے آئیڈیاز اور نئے مواقع تلاش کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔
اُنہوں نے کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی۔2020 ءقدر پر مبنی تعلیم کو فروغ دے رہی ہے ، اِختراعی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے رہی ہے اور مستقبل کے اِنسانی سرمائے کی تعمیر کر رہی ہے ۔ کنکٹویٹی انڈیا کے سفر میں ایک اہم کردار اَدا کرے گا۔“
اِس موقعہ پر وائس چانسلر سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی نئی دہلی پروفیسر ایس ورکھیدی ، وائس چانسلر اگنو نئی دہلی پرپوفیسر ناگیشور راﺅ ، سابق وائس چانسلر دہلی یونیورسٹی پروفیسر دنیش سنگھ ، جوائنٹ سیکرٹری یوجی سی ڈاکٹر اَرچنا ٹھاکر ، پروفیسر گریدھر پرساد ٹھاکر کے اہل خانہ اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img