ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی

ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی

رام اللہ، 15 اپریل :مغربی کنارے کے کئی قصبوں اور دیہاتوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ریڈ کریسینٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ پی آر سی ایس کے مطابق ایک بچے سمیت تین افراد ربڑ کی گولیوں کی زد میں آئے اور پتھراؤ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس کے گولوں سے 40 افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نابلس شہر کے قریب بیت دجان اور بیتا کے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم گاؤں میں آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی قریبی اسرائیلی بستی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جو مبینہ طور پرمئی 2021 سے گاؤں کی زمین پر قبضہ کر کے تعمیر کی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فلسطینی سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس وقت 7 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی باشندے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے ارد گرد واقع 151 بستیوں میں مقیم ہیں۔ جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.