کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

سری نگر،15 اپریل : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ 15 اپریل کو دو قوی مغربی ہوائیں وارد وادی ہونے کا امکان ہے جس سے موسمی حالات اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ہوائوں کی پہلی لہر 16 اپریل کو وادی میں داخل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں 17 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی ہوائوں کی دوسری لہر 18 اپریل کو وارد وادی ہوسکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس لہر کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں سے زمین گیلی کے باعث کھلے آسمان تلے نماز عید کی ادائیگی ناممکن ہوسکتی ہے۔انہوں ے کہا کہ اس کے علاوہ دن کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران 18 اور19 اپریل کو میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں جبکہ پہاڑی علاوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں 21 اپریل تک موسمی حالات دگرگوں رہنے کا ہی امکان ہے جس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.