سری نگر،8 اپریل : منیشات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5.65 کلو نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5.65 کلو گرام بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔
منشیات فروش کی شناخت الطاف احمد ننگرو ساکن بدرو کے بطور کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی