کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے اس وقت کی جتنا دل حکومت نے خاطر خواہ کام نہیں کیا : غلام نبی آزاد

کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے اس وقت کی جتنا دل حکومت نے خاطر خواہ کام نہیں کیا : غلام نبی آزاد

سری نگر، 6اپریل:جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری آزاد میں اس بات کا انکشاف کیا کہ کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے اس وقت کی جتنا دل کی وی پی سنگھ حکومت نے زمینی سطح پر کا م نہیں کیا جس وجہ سے کشمیری پنڈتوں کو بھاگنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔
غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں بہت سارے انکشافات کئے ہیں۔انہوں نے کتاب میں کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے بارے میں لکھا ہے کہ :’ جتنا دل قیادت والی مرکزی حکومت نے کشمیری پنڈت برادری کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ کام نہیں کیا جس وجہ سے کشمیری پنڈتوں کے پاس بھاگنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ “ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری پنڈت تین اہم وجوہات کی بنا پر دہشت گردوں کے نشانے پر آئے۔
اول کشمیری پنڈتوں نے کانگریس کی حمایت کی ، دوئم وہ بھارت کے حامی اور علیحدگی پسندوں کی مخالفت کرتے تھے اور سوئم وہ کشمیر میں مرکز کے سرکاری دفاتر میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔
غلام نبی آزاد نے مزید لکھا کہ اگر اس وقت کی حکومت کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کرتی تو وہ کشمیر سے نہیں بھاگتے ۔انہوں نے اس وقت کی جتنا دل کی وی پی سنگھ حکومت کو کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے ذمہ دارقرار دیا۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.