منوج سنہا کی رام نومی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد

منوج سنہا کی رام نومی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد

سری نگر،30 مارچ :جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رام نومی کے پر مسرت تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ رام نومی کا یہ تہوار بنی نوع انسان کی بہتری کے لئے ہمارے ایمان کو مستحکم کرے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘رام نومی کے پر مسرت موقع پر تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میری دعا ہے کہ رام نومی کا یہ تہوار بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے ہمارے ایمان کو مستحکم کرے، یہ تہوار ہم سب کو بے لوث خدمت کے مقصد کے لئے دوبارہ وقف کرنے کی ترغیب دے اور ہم سب ہم سب کی خوشی و خوشحالی اور بھلائی کا آغاز کریں’۔
بتادیں کہ رام نومی ہندو برادری کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک اہم تہوار ہے جو بھگوان شیو کے ساتویں اوتار بھگوان رام کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.