ہفتہ, مئی ۳, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

کشمیر: نوراتری کی تقریبات، مہا اشٹمی انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی

سری نگر،29 مارچ: وادی کشمیر میں بھی بدھ کے روز ہندو برادری کے مشہور تہوار نوراتری کا آٹھویں دن یعنی مہا اشٹمی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر عقیدت مندوں نے مہا گوری کی پوجا کی جبکہ بعض علاقوں میں ہون بھی شروع ہوا جبکہ جمعرات کو تہوار کے نویں اور آخری روز ‘پورن آہوتی’ ہوگی۔سری نگر کے ڈلگیٹ علاقے میں واقع درگاہ ناتھ مندر میں اس سلسلے میں بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے پوجا کی اور پھول بھی چڑھائے۔درگا ناتھ ٹرسٹ کے صدر مہاراج کرشن کول نے یو این آئی کو بتایا کہ آج آٹھویں دن اشٹمی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عقیدت مند نوراتری کے آٹھویں دن ہون پر بیٹھتے ہیں اور اس کے بعد ‘پورن آہوتی’ ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو آج شام کو ہون پر بیٹھیں گے وہ کل یعنی جمعرات کو ‘پورن آہوتی’ کریں گے۔موصوف صدر نے مزید کہا کہ ہم نے پوجا کے دوران دنیا بھر خاص کر ملک اور وادی کے امن اور ترقی کے لئے دعائیں کیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ وادی میں جو آپسی بھائی چارہ ہے وہ ہمیشہ برقرار رہنا چاہئے۔بتادیں کہ ہندوﺅں کے کلینڈر کے ساتویں مہینے ‘اشون’ کا چاند نظر آتے ہی نوراتری کا تہوار شروع ہوتا ہے نو دنوں تک جاری رہنے والے اس تہوار کو درگا پوجا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس تہوار کو برائی پر اچھائی کی فتح کے بطور منایا جاتا ہے۔اس موقع پر مندوروں کو قمقموں اور پھولوں سے سجایا جاتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img