لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی، 28 مارچ: لوک سبھا میں منگل کے روز بھی کارروائی شروع ہوتے ہی ارکان کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
جیسے ہی پریذائیڈنگ آفیسر متھن ریڈی نے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے وقفہ سوالات شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے ایوان کے وسط میں آکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔
حکمران جماعت کے ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ دونوں طرف سے زبردست شوروغل کو دیکھتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسر نے ایوان کی کارروائی ایک منٹ میں دو بجے تک
ملتوی کر دی۔

یواین آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.