ایس او ایس انٹر نیشنل کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

ایس او ایس انٹر نیشنل کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں :پی او جے کے بے گھر افراد کی تنظیم ایس او ایس انٹر نیشنل کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
اس کے چئیر مین مسٹر راجیو چونی کی قیادت میں وفد کے ارکان نے یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے بے گھر افراد کیلئے شروع کئے گئے فلاحی اقدامات کیلئے پوری پی او جے کے بے گھر کمیونٹی کی جانب سے لفٹینٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے پی او جے کے بے گھر افراد کے مختلف مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں پی او جے کے کے ڈی پیز کے لئے پی ایم مرکزی امدادی اسکیم کا مکمل نفاذ اور پی او جے کے بے گھر کمیونٹی کے نوجوانوں کیلئے مسلح افواج میں بھرتی مہم شامل ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.