نئی دہلی،: سینئر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے منگل کے روز بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان ایک طرف امریکہ اور اسرائیل اور دوسری طرف ایران کے درمیان ایک اہم ثالث کے طور پر ابھرا ہے جو ہندوستان کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے
مسٹر رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا”بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں کی کئی رپورٹس نے پاکستان کو امریکہ اور اسرائیل اور دوسری طرف ایران کے درمیان استعمال ہونے والے ثالثوں میں سے ایک کے طور پر شناخت کیا ہے۔
اگر یہ رپورٹس سچ ہیں، تو یہ ہندوستان کے لیے ایک سنگین دھچکا اور توہین کی علامت ہیں—اور یہ سب خود ساختہ ‘وشو گرو’ کی وجہ سے ہوا ہے۔
جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ‘آپریشن سندور’ میں ہندوستان کی "بلا شبہ فوجی کامیابیوں” کے باوجود، پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں سفارتی محاذ پر نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔





