نامور کھلاڑیوں نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

نامور کھلاڑیوں نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں :جموں و کشمیر کے نمایاں کھلاڑیوں کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
ایس چندیپ سنگھ انٹر نیشنل پیرا تائیکوانڈو میڈلسٹ ، مسٹر دانش شرما بین الاقوامی جوڈو کھلاڑی اور کوچ اور محترمہ اپو جموال ووشو نیشنل میڈلسٹ نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی اسپورٹس پالیسی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے نمایاں کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ جموں کشمیر حکومت جموں و کشمیر اسپورٹس پالیسی 2022 کے ذریعے کھلاڑیوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.