تہران،: پاسداران انقلاب کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 78 ویں لہر کا آغاز کردیا گیا ہے، 78 ویں لہرکا نام یا دلیل المُتِحَیِّرین رکھا گیا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب نے حملوں کی 78 ویں لہر ایرانی مشرقی علاقوں کے معززین کے نام وقف کردی ہے حملوں کی 78 ویں لہر میں امریکی اڈوں اور اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران کی عظیم قوم سڑکوں اور میدانوں میں موجود ہے، بہادر سپاہیوں کی جانب سے میزائلوں کی بارش جنگی تاریخ میں ایک الگ ریکارڈ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عماد اور قدر کے ملٹی وار ہیڈ پوائنٹ آف اسٹرائیک سسٹم سے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تباہ کن ڈرونز نے بھی دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق معصوم بچوں کے قاتلوں کے خلاف میدانِ جنگ میں کارروائی کر رہے ہیں، ابھی زیادہ تر جنگی یونٹس اور بسیج فورس میدانِ جنگ میں نہیں اتری۔
پاسداران انقلاب نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دشمن کے لیے مشکلات مزید بڑھیں گی، جنگ کی مساوات کو بدلنے کی سازشیں ہماری نظروں سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ دشمن کی کسی بھی کوشش یا سازش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، ہم جارح دشمن کو ہر سطح پر تیز اور فیصلہ کن ضربیں دیں گے۔
یو این آئی




