منگل, مارچ ۲۴, ۲۰۲۶
13.9 C
Srinagar

امریکا ایران مذاکرات :پاکستان، ترکیہ اور مصر کی سفارتکاری

واشنگٹن،: امریکی ویب سائٹ ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات پاکستان، ترکیہ اور مصر کی سہولت کاری میں ہوئے ۔

نیوز ایجنسی رائٹرز نے امریکی ویب سائٹ ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر تینوں ملک امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں ۔

بارک روید نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کہہ رہے ہیں کہ مصالحت کرانے والے ملک چاہتے ہیں کہ اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی اسلام آباد میں ایرانی اسپیکر غالیباف سمیت ایرانی وفد سے ملاقات کرائی جائے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہےکہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور وٹکوف اور جیراڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img