کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری
سری نگر، 23 مارچ: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری درج ہوئی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 اور25 مارچ کو بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 28 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.