شہر خاص کے نوجوان میں بڑھتا اسٹارٹ اپ کا رجحان

شہر خاص کے نوجوان میں بڑھتا اسٹارٹ اپ کا رجحان

شہر خاص ٹریڈرس اینڈ چیمبرس کے صدر نے کیا حافظ باغ بژھ پورہ سرینگر میں ”کیک ویلا “کا افتتاح

سٹی رپورٹر

سرینگر /سرینگر کے مضافاتی علاقہ حافظ باغ بژھ پورہ میں بدھ کو شہر خاص ٹریڈرس اینڈ چیمبرس کے صدر بشیر احمد کینو نے ” کیک ویلا “ آﺅٹ لیٹ کا افتتاح کیا ۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ،جس میں خاص ٹریڈرس اینڈ چیمبرس کے نائب صدر ،جاوید احمد بیگ ،جنرل سیکریٹری سجاد حسین شاہ اور ایڈوائزر رشید راہل کے علاوہ کور ممبران جن میں عابد احمد میر ، جاوید احمد ، عرفان احمد ، راقب الطاف شاہ ، زبیر احمد وانی اور شوکت احمد ٹھاکر شامل ہیں ۔اس موقع پر ”کیک ویلا”آﺅٹ لیٹ “ کے اونر ،مولودی بشارت احمد نے کہا کہ اس آﺅٹ لیٹ صارفین کو معیاری اور سستی بیکری دستیاب رہے گی جبکہ وادی کشمیر میں ”کیک ویلا “ کے8آﺅٹ لیٹ ہیں اور ان کا دائرہ آنے والے وقت میں جموں وکشمیر کے ہر ایک خطے میں قائم کئے جائیں گے ۔شہر خاص ٹریڈرس اینڈ چیمبرس کے صدر بشیر احمد کینو نے کہا کہ شہر خاص کا نوجوان تجارت کی جانب راغب ہورہا ہے جسکی وجہ سے نئے نئے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہورہے ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.