فائر اینڈ ایمرجنسی امیدواروں کا جموں میں احتجاج

فائر اینڈ ایمرجنسی امیدواروں کا جموں میں احتجاج

جموں ، 22مارچ:جموں میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے فائر اینڈ ایمرجنسی امتحانات میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں میں فائر اینڈ ایمرجنسی امیدواروں نے امتحانات میں ہوئی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے وہ انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ فائر اینڈ ایمرجنسی امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کا معاملہ سامنے آیا ہے لیکن سرکار اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لسٹ میں ایک ہی کنبے کے تین سے چار افراد کو منتخب کیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ منظور نظر افراد کو نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔
ان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دنوں ہی اعلان کیا کہ اگر بھرتی میں دھاندلیاں ہوئی ہیں تو امیدوار ثبوت لے کر سامنے آئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مظاہرین کے مطابق ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں لیکن سرکار ہماری اور کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.